لاہور ( خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کے شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کے عملے نے تحصیل فیروز والہ ضلع شیخوپورہ میں واقع چھ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ علاوہ ازیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی ہدایت پربلڈرز کو فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں کثیرالمنزلہ کمرشل عمارتیں تعمیر کرنے کی طرف راغب کرنے کے لئے ایل ڈی اے نے اس علاقے کی صفائی ، بہتری و خوبصورتی کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔
ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کیخلا ف آپریشن،کثیرالمنزلہ کمرشل عمارتوں کوفروغ دینے کیلئے خوبصورتی کا کام شروع
Jul 26, 2020