فیصل آباد: حالات سے تنگ 5 خواتین سمیت 6 افراد کی خودکشی

فیصل آباد، قصور، ساہیوال، چناب نگر (آن لائن+ نمائندگان+ نامہ نگاران) بیروزگاری، غربت گھریلو جھگڑے سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر پانچ خواتین سمیت چھ افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگیوں کاخاتمہ کرلیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ آن لائن کے مطابق پرتاب نگر جھنگ روڈ کی رہائشی اٹھارہ سالہ زنیرہ دختر مقصود نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، جبکہ دیگر واقعات میں 142ر ب کی رہائشی چالیس سالہ بشریٰ زوجہ اعظم ، تین ج ب کی رہائشی پچیس سالہ خدیجہ زوجہ فرمان ، 323ج ب کی رہائشی پچیس سالہ عابدہ زوجہ فیصل اور گوجرہ کی رہائشی تیئس سالہ ثناء زوجہ اعظم غربت اور بے روزگاری، حالات کے ستائے ہوئے گلفشاں کالونی کے رہائشی ادھیڑ عمر شخص ساٹھ سالہ سعید ولد اللہ دتہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں، اہل خانہ نے متاثرہ افراد کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے معدے واش کرتے ہوئے زندگیاں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئے، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ چناب نگر کے محلہ کوٹ کے رہائشی شہریار کا اپنے گھر والوں سے رشتہ کے معاملہ پر تنازعہ چل رہا تھا اور وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھروں والے نہ مانے جس پر22 سالہ شہریار نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ساہیوال کے نواحی چک 41 ۔ بارہ۔ ایل میں ایک زمیندار امتیاز علی ڈوگر نے گھریلو تنازعہ پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی۔ علاوہ ازیں بگری گاؤں قصور میں گھریلو جھگڑے پر سولہ سولہ لڑکے نے خود کشی کر لی۔ مختار کے سولہ سترہ سالہ بیٹے امتیاز کو گھر والوں نے ڈانٹ دیا جس کا پر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں اور لاہور جنرل ہسپتال کا ایمرجنسی میں دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن