اہلسنّت کانفرنس ،ایس او پیز کے مطابق عرس حضرت گنج شکرؒ کرانے کی قرار داد منظور

چشتیاں(نمائندہ خصوصی)دیوان آف پاکپتن شریف زیب سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ و علماء مشائخ ونگ پنجاب کے صدر حضرت خواجہ دیوان حامد مودود مسعود چشتی فاروقی کی چشتیاں آمد، قبلہ عالم حضرت خواجہ نور محمد مہاروی ؒ کے مزار پر حاضری دی اس موقع پر سجادہ نشین دربار خواجہ نور محمد مہاروی پیر خواجہ غلام معین الدین مہاروی اور خواجہ نصر محمود تونسوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بعدازاں دیوان حامد مودود مسعود نے جامعہ ارقم روحانی مرکز 4 فورڈ واہ میںجماعت اہلسنت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور قرار داد پیش کی جس وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے قدیم اولیاء حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے 778 ویں سالانہ عرس مبارک کو روکنے کی بجائے ایس او پیز کے مطابق عرس کو منعقد کروایا جائے جس پر مقامی و ملک بھر سے آئے ہوئے علماء و مشائخ اور لوگوںکی کثیر تعداد نے ان کی تائید کی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جس منصب پر فائز ہیں انہیں یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ انھیں یہ وزارت عظمیٰ حضرت بابا فرید ؒ کی چوکھٹ سے ہی ملی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اہل اللہ اور اولیاء کرام کے مزارات سے ٹوٹے ہوئے دلوں کو سہارا اور بیماروں کو شفاء ملتی ہے۔ پیر غلام قطب الدین پانی پتی،ضلعی صدر اہلسنت و جماعت پاکپتن شریف سجادہ نشین دربار عبدالحکیم پیر ڈاکٹر سرفراز، ناظم اعلیٰ جامعہ ارقم روحانی مرکز مفتی خلیل الرحمن اور پروفیسر غلام محی الدین نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنت پاکستان ہر قسم کی فرقہ واریت سے اجتناب کرتی ہے اور تمام مسلمانوں کو آپس میں جوڑنے اور اتحاد کا درس دیتی ہے اس موقع پر پیر سید ابو طیب محمد عبدالھادی شاہ کاظمی مشھدی آف منچن باد، مولانا بشیر احمد فردوسی حاصل پور،مولانا قاری اطہر طاہر چشتیاں،مولانا عبدالرحیم سعیدی فورٹ عباس قاری انعام اللہ خالد، حاجی ایوب اور دیگر علماء و مشائخ کرام کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن