بلیک باؤڈر پرہیکرز کے حملے‘ امریکا‘ برطانیہ‘ کینیڈا کی 10 جامعات کے طلباء کا ڈیٹا چوری

Jul 26, 2020

لندن (نیٹ نیوز) کلاوڈ کمپیوٹنگ فراہم کرنے والوں پر ہیکرز کے حملے سے برطانیہ‘ امریکا اور کینیڈا کی کم از کم دس یونیورسٹیوں کے موجودہ یا سابق طلبہ کا ڈیٹا چوری ہوگیا اس ہیک نے بلیک باؤنڈ کو نشانہ بنایا جو دنیا کی سب سے بڑی تعلیمی ایڈمنسٹریشن فراہم کرنے والی فنڈریزنگ اور مالیاتی نظام کا سافٹ ویئر فراہم کرتا ہے واضح رہے کہ امریکا میں مقیم اس کمپنی کا سسٹم مئی میں ہیک کیا گیا تھاکمپنی کی ویٹ سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مئی 2020ء میں ہمیں تاوان طلب کرنے کیلئے ایک حملے کا معلوم ہوا تھا جسے روک لیا گیا تھا اور حملہ آور کو روکے جانے سے قبل اس نے ہمارا ڈیٹا ہٹا دیا تھا۔

مزیدخبریں