ڈسکہ‘سرائے مغل‘شورکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) ڈسکہ میں بہنوئی نے سالے کی بیوی، سرائے مغل میں دوشیزہ شورکوٹ میں یتیم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ڈسکہ میں بہنوئی کی اپنے سالے کی بیوی کے ساتھ زیادتی، تھانہ موترہ کے علاقہ بیگ چک کی خاتون گھر میں اکیلی تھی۔ نند کا خاوند جاوید اقبال گھر میں گھس آیا اور آتے ہی خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سرائے مغل کے ملزم نواحی گاوں ہنجرائے کلاں میں سترہ سالہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔ اوباش نوجوان ثناء اﷲ گھر میں آ گھسا اور لڑکی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کر ڈالی۔ چیخ و پکار سن کر دوسرے لوگ آئے تو اوباش اسلحہ لہراتا دھمکیاں دیتا لڑکی بے ہوش حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا۔ شورکوٹ کے نواحی علاقہ محرم سیال میں یتیم بچہ سودا سلف لینے گیا تو ملزم شاہد عباس اسے کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزم کا ڈی این اے جان بوجھ کر کئی دن تاخیر سے کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے الزام۔ پولیس ہم سے بھاری رشوت لے چکی ہے اور مزید پیسوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جبکہ ملزم پارٹی بھی ہمیں حراساں کر رہی ہے۔
شورکوٹ یتیم بچے، ڈسکہ سالے کی بیوی سرائے مغل میں دوشیزہ سے زیادتی
Jul 26, 2020