سیاسی مخالفین جتنی مرضی اے پی سی کریں حکومت کو خطرہ نہیں: چودھری سرور

Jul 26, 2020

لاہور (صباح نیوز)گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین جتنی مر ضی اے پی سیز کریں حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں،، اپوزیشن نیب میں کوئی تر میم لانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں لیکر آئے۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عمر ڈار اور دیگر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، عوام نے تحریک انصاف کو حکومت کیلئے 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے، اپوزیشن نیب میں کوئی تر میم لانا چاہتی ہے تو پارلیمنٹ میں لیکر آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط بنا رہی ہے، کرپشن کا خاتمہ اور بلاتفریق شفاف احتساب ملک و قوم کی ضرورت ہے، اپوزیشن کو پار لیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کر نا چاہئے ،پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور شفافیت کی حامی ہیں۔ کو رونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں، عید اور مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز بارے کوتاہی تباہ کن ہوگی ، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کر نا خود کورونا کو دعوت دینے کے متراد ف ہے۔

مزیدخبریں