سینیٹ کے مونوگرام والے نئے سگریٹ کے پیکٹس سینٹرز میں تقسیم

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینیٹ کے مونوگرام کے ساتھ چھپے نئے سگریٹ کے پیکٹس سینٹرز میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں سگریٹ نوشی ممنوع ہونے کے باوجود 'سینیٹ ہاس' کے نام سے سگریٹ تقسیم کیے گئے۔سگریٹ کے یہ پیکٹ سینیٹر دلاور خان کی جانب سے اراکان کو تحفے کے طور پر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینٹ کے مونوگرام کے ساتھ سگریٹ کے پیکٹس تقسیم ہونے پر متعدد سینٹرز نے برہمی کا اظہار کیا۔ اکثر ارکان سینیٹ نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے باعث تشویش قرار دیا اور کہا کہ کیا سینیٹ کے نام کے ساتھ سگریٹ کا برینڈ متعارف کرانا قانونی ہے؟ سینیٹ کے مونوگرام کو سگریٹ کے ڈبے پر چھاپنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔تاہم سینیٹر میاں عتیق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں، لیکن اگر کسی نے ذاتی حیثیت میں کسی کو تحفہ دیا ہے تو یہ اس کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک سگریٹ کا ڈبہ نہیں ملا نہ ہی میں سگریٹ نوشی کرتا ہوں، لیکن ممکن ہے کہ تحفہ میرے گھر بھی آجائے۔ ذرائع کے مطابق سینٹیر دلاور خان کی مردان میں سگریٹ کی فیکٹری ہے۔

ای پیپر دی نیشن