ٹنڈوجام(نامہ نگار) ضلع کونسل دیہی حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی175 ریٹائرڑ ملازموں 2016 کے بقایا جات جو رہے ہوئے تھے ضلع کونسل حیدرآباد کے چیئرمین سیٹھ حاجی بدر میمن اور کونسل کے ممبران نے ذاتی کوششوں سے حل کر دیا اور ریٹارئرڑ ملازمین میں 10 کروڑ 51 لاکھ روپے لے کر ضلع چیئرمین نے ان کے بقایاجات کے چیک 175 ملازمین میں تقسیم کیے اس موقع پر ریٹائررڈ ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے اور ان کی عید سے پہلے عید ہوگئی انھوں نے ضلعی چیئر مین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ضلع حیدرآباد دیہی کو نسل کے چیئر مین حاجی بدر میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل حیدرآباد پر ریٹائررڑ ملازمین کے 2016 سے 7 کروڑ روپے تھے جو وقت پر ادا نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ کر 10 کروڑ 51 لاکھ ہوگئے انھوں نے کہا جب میں نے ضلع کونسل کے چیئرمین کی حیثت سے عہدہ سنبھالاتو ضلع کونسل کے بجٹ میں اتنے پیسے نہیں تھے ان غریب ریٹا ئررڑ ملازمین کا حق میں انھیں دے دو اتنے بڑے ضلع میں ترقیاتی کام بھی کرائے جائیں اور صحت اور صفائی کا انتظام بھی رکھا جائے انھوںنے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑا چیلنج تھا کہ بجٹ کم ہونے کہ باوجود ان کی پنشن اور گریجویٹی کی مد میں رکے ہوئے کروڑوں روپے ادا کیے جائیں لیکن یہ ان حق تھا جو آج ہم نے ادا کر دیا ہے انھوں نے ضلع حیدرآباد دیہی کی تمام یونین کونسلوں میں ہمارے دوروں میں ریکارڑ ترقیاتی کام ہوئے۔