ٹنڈوجام میں اجتماعی قربانی کا رحجان کم ہوگیا

ٹنڈوجام(نامہ نگار) ٹنڈوجام میں اجتماعی قربانی کا رحجان کم دیکھائی دے رہا ہے نہیں عیدالضحی سے قبل ہی شہر کی دیواروں پر اجتماعی قربانی کی پوسٹر بڑی تعداد میں لگے نظر آتے تھے لیکن اس دفعہ کوئی پوسٹر ابھی تک نہیں لگایا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ قربانی کی کھال کی قیمت نہ ہونے کی وجہ سے اجتماعی قربانی کرنے والی تنظیموں اجتماعی قربانی کا رحجان کم ہوا ہے دوسری جانب قربانی کی کھالوں کے لیے جو اپیلیں شہریوں سے کی جاتیں تھیں اس دفعہ وہ بھی نہیں کی گئی بض کھال جمع کرنے والوں کا کہنا یہ تھا کہ جتنی محنت کرکے کھال جمع کی جاتی ہے اور عید کا پورا دن اس محنت میں لگتا ہے لیکن کھال کی قیمت نہ ہونے کی وجہ سے وہ ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے اتنے پیسے تو لوگ چندے کے طور پر ایسے ہی دے جاتے ہیں ٹنڈوجام میں مویشی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے اس دفعہ مویشی منڈی ریلوئے لائن پر لگائی گئی ہے کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام ٹرینیں بند پڑی ہیں اس وجہ بے فکر ہوکر مویشی منڈی لگائی گئی ہے مویشی منڈی میں ابھی تک جانوروں کی خریداری کا اتنا زیادہ رحجان نظر نہیں آرہا خیال کیا جارہا ہے عید کی تنخواہ کے بعد اس رحجان میں اضافہ ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن