گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کورونا سے متاثرہ 19مریضوں میں آضافہ ریجن میں تعداد 8720ہو گئی گوجرانوالہ 7، گجرات 5،نارووال 1اور سیالکوٹ 6افراد میں کورونا کی تشخیص۔ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر نصرت نے کہا کہ محکمہ صحت کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے شکار19نئے مریض سامنے آئے ہیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعدادریجن میں 8720ہوگئی ہے گوجرانوالہ میں کوروناوائرس کیشکارمریضوں کی تعداد 3443ہے جبکہ گجرات میں 2165،سیالکوٹ 2096،حافظ آباد میں524منڈی بہا الدین میں331اور نارووال161 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر نصرت کے مطابق ریجن میں 7649 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے ہلاکتو ں کی تعداد211ہے ۔
گوجرانوالہ:کرونا سے متاثرہ 19مریضوں میں اضافہ‘تعداد 8720ہو گئی
Jul 26, 2020