قصور بھٹہ مالکان ایسوی ایشن کے انتخابات‘ حاجی محمد شریف مہر چئیرمین حاجی اشفاق احمد جمہ صدر منتخب

قصور(نمائندہ نوائے وقت ) قصور بھٹہ مالکان ایسوی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب مکمل ہو گیا۔گزشتہ روز قصور میں بھٹہ مالکان ایسوی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں اتفاق رائے سے تمام ممبران نے حاجی محمد شریف مہر کو چئیرمین،حاجی محمد اشفاق احمد جمہ کو صدر ،ملک عبدالمجید سینئر نائب صدر،حاجی بشیر احمد عرف پپیو جٹ جنرل سیکٹریری،حاجی بشیر احمد نمبرداراورملک محمد ریاض جج کو فنانس سیکرٹری اور ملک شہزاد احمد کو سیکرٹری اطلاعات کو نامزد کر دیا گیا جبکہ جلس عاملہ میں شوکت علی آف نظام پورہ،صداقت علی، شریف اعوان،ماسٹر انور،ہاشم خاں،ملک یسین،حاجی ممتاز احمدکو نامزد کر دیا گیا اس موقع پر عاشق رسولپور،زاہد امین رسولپورحاجی زبیر ناگرہ،مہر رفیق آف نظام پورہ دیگر دیگر بھٹہ مالکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...