حکومت نے عوام کو محرومیوں، مایوسیوں، مہنگائی، بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)حکومت نے عوام کو محرومیوں، مایوسیوں، مہنگائی، بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا،90 دن میں تبدیلی لانے کے دعویداروں نے عوام کو مایوس کردیا، عوام مسلم لیگ ن کا سنہرا دور یاد کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یوسی 45 جھنگی سیداں حاجی گلفراز خان نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،عوام نواز شریف کے دور حکومت کو یاد رکھے گی،شہباز شریف نے اپنے دور میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دئیے،موجودہ حکومت نے ابھی تک کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مخالف پارٹیوں با لخصوص مسلم لیگ کے نمائیندوں کے فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں، یو سی 45 میں ابھی تک کوئی کام نہ ہو سکا لیکن عوام مایوس نہ ہوں حکومتی صفوں میں اختلافات شروع ہو گئی ہیں، جلد ہی حکمرانوں سے جان چھوٹ جائے گی ، آئیندہ الیکشن میں مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی اور ملک بھر میں پہلے سے زیادہ ترقیاتی کام ہوں گے،حکومت لاک ڈائون سے متاثرہ غریب عوام ، مزدوروں، تاجر برادری کو ریلیف دے، گیس بجلی، پانی کے بل معاف کردے،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل بھی حل کرے،کیونکہ مالکان میں کرایہ دینے کی سکت نہیں،اپنی جیب سے اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرتے ہیں ، بعض بلڈنگز مالکان تو سکولوں کی عمارتیں خالی کرنے کی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں

ای پیپر دی نیشن