شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں بھرپور جرات اور دلیری سے کشمیر کاز کو اجاگر کیا اور ملک کا وقار و مقام دنیا بھر میں بلند کیا مگر موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایاہے یہ ہر محاذ پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں ان کی بری کارکردگی نے عوام کے سامنے انہیں بے نقاب کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میاں رفاقت علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، ملک اعجاز احمد و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں منور اقبال نے کہا کہ جس قدر بجلی مہنگی کردی گئی ہے عام آدمی اس کا بل اداکرنے سے قاصر ہے نان روٹی کی قیمتوں پر جو ڈیڈ لاک ہے وہ بھی نالائق حکمرانوں کی کوتاہی کا نتیجہ ہے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور پاکستان اسکے بغیر ادھورا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ اور انسانی حقوق کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں نواز لیگ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور میں کشمیرکاز کو اجاگر کیا:منور اقبال
Jul 26, 2021