مجید نظامی نظریہ پاکستان کے امین تھے، شاہ محمود، ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا، یوسف رضا گیلانی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجید نظامی مرحوم ایک عہدساز شخصیت اور آبروئے صحافت تھے۔ جناب مجید نظامی مرحوم کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مجید نظامی مرحوم ایک سچے پاکستانی تھے وطن کی محبت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی وہ نظریہ پاکستان کے امین تھے حق بات کہنے سے ذرا بھی نہیں کتراتے تھے اور ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے کی عملی تفسیر تھے ۔ انہوں نے آمریت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پرویز مشرف کی آمریت کے دور میں انکی سربراہی میں ادارہ نوائے وقت نے عملی طور پر اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا انہوں نے کشمیر ‘ افغانستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں صدا بلند کی پاکستان کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ مجید نظامی نے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ کا کردار نہایت جرات سے ادا کیا ۔ سابق وزیراعظم و سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجید نظامی تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ رہبر پاکستان اور آبروئے صحافت تھے انکی سوچ کا مرکز و محور اسلام اور پاکستان تھا۔ا نہوں نے ہمیشہ اپنے قلم سے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ کیا۔ جناب مجید نظامی نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا اور شعبہ صحافت میں معیاری‘ تعمیری اور نظریاتی صحافت کو فروغ دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...