جہانگیر ترین گروپ کا 2 اگست کو نتھیا گلی  میں ہونیوالا مشاورتی اجلاس منسوخ 

رحیم یار خان)بیورو رپورٹ)جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا دو اور تین اگست کو نتھیا گلی میں ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کو نظر ثانی کی دوسری اپیل داخل کرنے کی اجازت ملنے کے باعث جہانگیر ترین کی جانب سے بھی متوقع طور پر اپنی تا حیات نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی دوسری اپیل داخل کرنے کے تناظر میں یہ اجلاس ملتوی کیا گیا۔ رحیم یار خان سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ گروپ کے ایک اہم رکن اسمبلی نے گزشتہ روز ’’ نوائے وقت‘‘ کو بتایا کہ 2 اگست کو نتھیا گلی میں انکے گروپ کا اجلاس مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کے لئے بلایا گیا تھا جو اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن