لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگرحکومت نے کمرتوڑمہنگائی کوکنٹرول نہ کیاتوعوام سڑکوںپرنکل آنے پرمجبورہوں گے اورپھراس طرح عوام کاغیض وغضب سلیکٹڈ،نااہل ،جعلی حکمرانوںکے اقتدارکاسورج غروب کردے گا،کیونکہ ہرظلم کی انتہاء ہی ہرانقلاب کی ابتداہواکرتی ہے۔ حکومت کے صفائی ستھرائی کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے۔ سلیکٹڈ نیازی حکومت عوام کو مشکلات میں اضافے کا باعث بنی ہے۔تیل،بجلی،گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں،کمر توڑمہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیاہے۔ عوامی مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہی ہے ۔کمرتوڑمہنگائی کے طوفان نے عوام کاجینامحال کردیا۔ غریب عوام حکومت کوبددعائیں دے رہے ہیں۔