خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) حاجی محمد اکبر مغل آئرن سٹور والے کی طرف سے انکی رہائش پر مقامی صحافیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔مہمانوں کی مختلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اکبر مغل کا کہنا تھا شہری مسائل کے حل کے لیے مقامی صحافیوں کی خدمات کو نہیں بھلایا جاسکتا۔محکموں کو جگانے کیلئے صحافت سے بہتر اور کوئی پلیٹ فارم نہیں۔