شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے نالائق حکومت ہر میدان میں مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے،آئے روز عوام پر کبھی پیٹرول بم گرایاجارہا ہے کبھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے حکمرانوں کا کوئی وعدہ وفا نہیں ہوسکا ، اپنے بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ عوامی حقوق کی فراہمی میں حکومت کا ناکام ہونا پی تی آئی کی حکومت کے عوامی خدمت کے دعوؤں کی نفی ہے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی انا کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہے جس سے غریب عوام کی دشواریاں نہایت بڑھ چکی ہیں۔