معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی آج ، کارکن مزار پر حاضری دینگے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ آبروئے صحافت‘ معمار نوائے وقت‘ رہبر پاکستان اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کی ساتویں برسی کے موقع پر آج سوموار 26 جولائی کو 00 :8بجے صبح کارکنان نوائے وقت قبرستان میانی صاحب میں مجید نظامی مرحوم کے مزار پر حاضری دیں گے۔ ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔ جبکہ لاہور سمیت نوائے وقت کے تمام شہروں کے دفاتر  میں محفل قرآن خوانی منعقد ہو گی۔  یاد رہے کہ مجید نظامی 26 جولائی 2014ء کو رمضان المبارک کی ستائیسویں شب وصال فرما گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...