شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے موجودہ نا اہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام بدحال ہیں اگر عمران نیازی کو مزیدمہلت ملی اور پالیسیاں یہی رہیں تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگاایک طرف مہنگائی تودوسری دہشت گردی کی نئی لہرحکومتی نااہلی اورناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی تسلیم کریں اور مستعفی ہوجائیں حکمران اس دن سے ڈریں جب عوام کا ہاتھ ان کے گریبان پر ہوگا اور انہیں چھپنے کیلئے جگہ بھی نہیں ملے گی اور وہ ن بہت جلد آنے والا ہے،انہوں نے کہا ملک میں مہنگائی کے ہاتھوں عوام کا کچومر نکل رہا ہے اور حکمران سیاسی مخالفین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔