قصور(نامہ نگار)عیدالضحیٰ ہمارا مذہبی تہوارہے جس میں مسلمان سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیتے ہیں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے پروگرام پریس کلب قصور میں منعقد کیا گیا جس میں اپنے صحافی بھائیوں کی بھرپور شرکت پر شکرگزار ہوں ان خیالات کااظہار صدر پریس کلب قصور حاجی محمدشریف مہر نے عید ملن پارٹی کے موقع پرصحافی برادری سے گفتگو کے دوران کی عید ملن پارٹی میں صدرحاجی محمد شریف مہر،جنرل سیکریٹری محمد اسلم خاں ،چئیرمین مہر محمد جاوید کے علاوہ، محمدشفیق سہجریہ،عمران فیضی،عمیر انصاری، مہرعبدالرحمن،محمداکرم ذکی،وسیم ذکی، محمد عاشق،شہروززیب،مہرشکیل شریف،عثمان قصوری،مرتضی بیگ، مہر محمد اشفاق،محمد شفیق سالک ،طارق مغل،ذیشان علی، ،نور احمد خاں ،الطاف حسین، مہر عبدالغفار، مہر محمد اشرف ،خرم لطیف، مظفر قادری، مہر محمد رضوان ،وقاص ذیب، میاں کاشف، ڈاکٹر آصف جوڑا ،محسن اسلم، اوردیگر عہدیدران وممبران نے شرکت کی۔