شرقپور شریف (نامہ نگار) ممبر پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر عبدالوحید ، پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج پروفیسر ایوب تابش اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈاکٹر ثمرہ خالد کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج اور گورنمنٹ کامرس کالج میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا تحصیل بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں. میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے وزیراعظم پاکستان کے ویژن گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت تحصیل بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جارہے ہیں۔ درخت انسانی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں پودوں کی وجہ سے کالج کی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ طلباء کو قدرتی آب و ہوا دستیاب ہو گی اور آلودگی میں کمی پیش آئے گی۔
تحصیل شرقپورمیں ہزاروں پودے لگائے جارہے ہیں: جلیل احمد شرقپوری
Jul 26, 2021