جام پور ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر سرداراویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نیازی وحواری کشمیر کا سودا کرنا چاہتے ہیں ہیں مسلم لیگ ن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی آزادی چاہتی ہے۔مسلم لیگ ن مقبول ترین سیاسی جماعت میاں برادران کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں کشمیری عوام قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کیساتھ کھڑے ہونگے جنوبی پنجاب ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مسلم لیگ ن کو گراس روٹ لیول پر منظم کررہے مسلم لیگ ن سرائیکی وسیب میں کلین سویپ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن پنجاب ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری نے ڈی جی خان ڈویژن کے ن لیگ کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ڈویژنل صدر ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ ڈویژنل سینئر نائب صدر ٹکٹ ہولڈر سردار خضر حسین مزاری سابق ایم پی ایز سید عبدالعلیم شاہ ضلعی صدور انجینئر ملک بلال کھر پیر سید منور شاہ بخاری ڈویڑنل جنرل سیکرٹری حماد نواز ٹیپو پیر سید منور شاہ بخاری۔ مرزا ایوب ناصر ‘ کنور کمال اختر۔ عبدالکریم داجلی سمیت دیگر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کشمیر کا سودا کرنا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن مظلوم کشمیریوں کیساتھ ڈت کر کھڑی ہے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر کی طرف سے مریم نواز کے خلاف ھرزہ سرائی کی شدید و پرزور مزمت کرتے ہیں حکومت کشمیر انتخاب کے نتائج چرانا چاہتی ہے آزاد کشمیر کے غیور کشمیری قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کیساتھ کھڑے ہونگے لاٹھی گولی کی سرکار کو مسترد کر دیں گے۔ نیا پاکستان ڈرامہ بری طرح فلاپ ہوچکا۔ اس موقع پر سردار عظمت اللہ دریشک جنرل سیکرٹری کنور کمال اختر خلیل الرحمن لغاری ملک کریم نواز ارائیں محمد عارف بلوچ سردار ظہیرالدین مزاری سید شہباز کاظمی آصف چاچڑ ایم شہباز خان سمیت دیگر موجود تھے۔