جاپان کی عطیہ کردہ کرونا ویکسین ایران ، کمبوڈیا پہنچ گئی 

Jul 26, 2021

ٹوکیو (اے پی پی )جاپان کی جانب سے ویکسین کی مساوی تقسیم کے بین الاقوامی فریم ورک کے ذریعے دی گئی، ویکسین کی پہلی کھیپ کمبوڈیا اور ایران پہنچ گئی ہیں۔ جاپانی  نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان آسٹرازینیکا ویکسین کی اندرون ملک تیار کردہ 1کروڑ 10 لاکھ خوراکیں وویکس  فسیلیٹی کے ذریعے 15 ممالک کو فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ جبکہ گذشتہ روز  ویکسین کی تقریبا 3 لاکھ خوراکیں کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پین کے ایک ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ہیں۔ کمبوڈیا میں اپریل سے کرونا وائرس کے متاثرین اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایران کو  بھی تقریباً 11 لاکھ خوراکیں موصول ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں