سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں نوجوان دیور نے ساتھی کے ہمراہ بدچلنی پر بھاوج اور اس کے مبینہ آشناء کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقتول کے والد کی مدعیت میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ پر قصبہ پھلروان کے علاقہ چبہ پرانا میں نوجوان قیصر عباس نے ساتھی ظہور احمد کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنی بھاوج مصباح پروین اور اس کے مبینہ آشناء مظہر حیات کو قتل کر دیا، جن کے مابین ناجائز تعلقات قائم تھے۔جس کی بدچلنی کا علم ہونے پر دیور نے ساتھی کے ہمراہ دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گے۔پولیس تھانہ پھلروان نے مقتولین کی نعشیں ورثاء کے سپرد کر دیں اور مقتول مظہر حیات کے والد نزرمحمد کی مدعیت میں دوہرے قتل کا مقدمہ ملزمان کے خلاف درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔