چنیوٹ کشتی حادثہ، 2 سگے بھائیوں کی نعشیں بھی مل گئیں

Jul 26, 2021

چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت)کشتی حادثہ میں 8لاپتہ افراد میں سے دو سگے بھائیوں کی نعشیں بھی مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز دریائے چناب میں دوست محمد لالی پل بھوانہ کے مقام پر دو خاندانوں کے 12افراد کشتی میں سیر کررہے تھے جو الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد دریا کے گہرے پانی میں لا پتہ ہوگئے۔ 6سالہ زین عباس اور 18سالہ مظہر عباس سگے بھائی تھے جن کی نعشوں کو تیسرے روز ریسکیو 1122کی ٹیموں اور غوطہ خوروں نے اڈا کھیوہ اور ٹاہلی منگینی کے مقام سے نکال لیا ہے۔ 18سالہ آمنہ کی نعش کو حادثہ کے دوسرے روز پانی سے نکال لیا گیا تھا۔ تاحال پانچ افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں اور غوطہ خوروں نے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں