ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیش صدر نے ایف بی آر کی اپیل خارج کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر عارف علوی نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیس میں ایف بی آر کی اپیل خارج کر دی اور وفاقی ٹیکس محتسب کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اثاثہ جات ڈیکلریشن کیس میں ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کی شکایات حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی  شکایات کا ازالہ کر کے 45 روز میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔ ٹیکس دہندگان آخری تاریخ کو ڈیکلریشن آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث جمع نہ کرا سکے۔ ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب فیصلے کے خلاف صدر کو اپیل کی تھی۔ فیصلے سے  12 ہزار ٹیکس دہندگان کو ڈیکلریشن جمع کرانے کا موقع ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن