جنوبی پنجاب میں آزاد کشمیر انتخابات کیلئے خصوصی انتظامات 

Jul 26, 2021

ملتان‘ خانیوال‘ بہاولپور‘یزمان‘ جام پور(نمائندہ نوائے وقت‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار)جنوبی پنجاب میں دورہ آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے پولنگ ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے آزاد کشمیر قانوں ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ملتان میں مقیم کشمیریوں کے لئے گرلز ہائی سکولز حرم گیٹ میں واقع مرد اور خواتین کے لئے قائم پولنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا۔انہوں نے پولنگ اسٹیشنز میں ڈیوٹی پر  موجود عملے کی حاضری کو چیک کیا، ووٹرز سے گفتگو کی اور  پولنگ کے عمل بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف امیداروں کے پولنگ ایجنٹ سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ملتان میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دو حلقوں کے لئے چار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں‘  ہوم ڈیپارٹمنٹ سے بھی پولنگ اسٹیشنز کو  مانیٹر کیا جارہا  ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ کا عمل انتہائی خوشگوار ماحول میں جاری رہا کوئی شکایات نہ آئی۔ خانیوال سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے آزادجموں وکشمیرکے الیکشن کے سلسلہ میں خانیوال پولنگ اسٹیشنزکا معائنہ کیا ور وہاں پرپولنگ عملہ‘ڈیوٹی پر مامورضلعی انتظامیہ اورپولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک کیں اورپولینگ پراسس بارے معلومات حاصل کرنے کیساتھ ساتھ دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنراورپولیس افسران بھی ہمراہ تھے۔ ریجنل پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک نے ریجن بھر کے پولنگ اسٹیشن اورپولنگ اسٹیشن میں بنائے گئے پولنگ بوتھ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ڈی پی او فیصل کامران نے بھی دورہ کیا۔ جام پور سے نامہ نگار کے مطابق ایم پی اے چیف گشکوری سردار نیاز حسین خان گشکوری مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عبدالحئی دستی نے ایل اے 34کے پولنگ میں انتخابی عمل کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کیساتھ سردار ذیشان نیاز گشکوری قمر نیاز خان گشکوری امجد نور خان سردار محمد اختر خان گشکوری محمد نعیم اقبال محمد زین العابدین خان گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کو اپنی واضح شکست نظر آنے کے باعث دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں