برسلز(آئی این پی) یلجیم میں شدید بارشوں اور سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کے بعد موسلا دھار بارشوں کا تازہ سلسلہ دیکھا گیا۔ متعلقہ محکمے نے انتباہ کیا ہے کہ خراب موسمی حالات آئندہ چند دنوں تک جاری رہیں گے۔ تازہ بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں دوبارہ سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ سب سے زیادہ نامور اور والون برابانٹ نامی صوبے متاثر ہوئے ہیں، جہاں گزشتہ ہفتے سیلاب کے باعث چھتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔