سیکرٹری انٹربورڈ زکمیٹی کے گھر  ڈکیتی ، نقدی ، طلائی زیورات چو ری 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ رمنا کے علاقے میں رہائش پذیر انٹربورڈ زکمیٹی آف چیئرمین کے سیکرٹری کے گھر کے تالے توڑ کر9 لاکھ روپے کی نقدی اور20 تولہ وزنی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے پولیس کو ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایاکہ وہ اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھٹیوں پر خیرپورگئے واپسی پر دیکھا تو جی ٹین ون اسلام آبادمیں مدعی کے گھر کے تالے اور کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...