ایران کی دوسرے ممالک میں مداخلت علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے‘ جی سی سی

Jul 26, 2021

دبئی (این این آئی)خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی ) نے کہا ہے کہ ’ دوسرے ملکوں کے اندرونی امور میں ایران کی مداخلت خطے کے لیے خطرہ اور تشویش کی بات ہے۔جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نایف بن فلاح الحجرف نے ورچوئل ریسرچ اجلاس کے دوران کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ملیشیائوں کے لیے اسی کی حمایت کو بھی ویانا میں جاری مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے اور اسے ایٹمی ڈیل تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ ایران اور پانچ عالمی طاقتوں کے نمائندے اپریل سے ویانا میں جامع پلان آف ایکش کے تحت مذاکرات کر رہے ہیں ۔جس میں امریکی سفیر بھی بالواسطہ شریک ہیں اور ایک معا ہدے تک پہنچنے کی کوشش ہے۔جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ’عراق، شام اور لبنان کی موجودہ صورتحال مشرق وسطی کے استحکام اور سلامتی کے لیے ایک واضح اور براہ راست خطرے کی نشاندہی کرتی ہے۔جی سی سی کے سربراہ نے کہا کہ ’معاشی انضمام جی سی سی کی ترجیحات کی فہرست میں شامل ہے کیونکہ اس سے دنیا اور خطے میں جی سی سی ملکوں کی قائدانہ پوزیشن کو تقویت مل رہی ہے۔

مزیدخبریں