مکہ(اے پی پی)مسجد الحرام میںحج سیزن کی تکمیل کے بعدصفائی ستھرائی اور عطر بیزی کا عمل جاری ہے جس کے لیے24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار مردوخواتین رضا کار مامور ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد حرام کی صفائی کے امور کے ڈائریکٹر جابر الودعانی نے میڈیا کو بتایا کہ مسجد حرام اس کے بیرونی صحن اور آس پاس کے مقامات کو دن میں 10 بار صفائی کے عمل سے گذارا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسجد کو دھونے کے لیے 60 ہزار لٹر جراثیم کش مواد استعمال جاتا ہے جب کہ 1200 لٹر فریشنرز کا استعمال اور صفائی کے لیے 470 آلات اور مشینیں استعمال کی جاتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد حرام کی صفائی کے دوران صحن مطاف ، حجر اسماعیل علیہ السلام، حجر اسود، رکن یمانی، المتلزم، خانہ کعبہ شریف کے گرد موجود رکاوٹوں اور مسجد کے لاڈ اسپیکروں کو بھی باقاعدگی کے ساتھ روز مرہ کی بنیاد پرصاف کیا جاتا ہے۔
واشنگٹن (آئی این پی ) وائٹ ہاوس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کے صدر جوبائیڈن کو صحت سے متعلق شدید نوعیت کا مسئلہ درپیش ہے جو مزید بگڑے گا۔ سابق صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں وائٹ ہاوس کے فزیشن رہنے والے ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ صحت کے شدید مسائل کے سبب امریکی صدر جوبائیڈن عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔ سابق ڈاکٹر وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ 79 برس کے بائیڈن کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ مستعفی ہوں، بائیڈن مستعفی نا ہوئے تو 25 ویں ترمیم کے ذریعے انہیں ہٹانا پڑ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ جوبائیڈن بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئی بار اٹکے اور بھول پن کا شکار ہو گئے تھے، ایک ماہ پہلے بھی رپورٹر کو جواب دیتے ہوئے بائیڈن کو جیب سے پرچہ نکالنا پڑ گیا تھا۔