کچاکھوہ (نامہ نگار) تحصیل و ضلع خانیوال کے گاؤں چک نمبر 14ایٹ آ ر گل آباد کا بوائز پرائمری سکول جو کہ80کی دہائی میں ایک کمرہ پر مشتمل وجود میں آ یا جو کہ آ ج بھی موجود تو ہے لیکن استعمال کے قابل نہیں رہا اس کمرے کی خستہ حال دراڑیں پڑی دیواریں خوف کی علامت بنی ہیں ماسٹرنے رابطہ پر بتایا کہ میں نے تعینات ہوتے ہی ڈیپارٹمنٹ کو آ گاہ کیااہل علاقہ نے حکام سے مطالبہ کیا کہ سکول کی نئی عمارت بنائی جائے۔