لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالوہاب روپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی،مولانا شکیل الرحمن ناصر، سمیت دیگر نے کہا کہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج نے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کو جیل خانہ میں بدلہ ہوا ہے انسانی حقوق کہ اس بدترین پامالی کی جارہی ہے۔ہندوستان کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے اور رائے شماری پر عملدرآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔گذشتہ روز جامع القدس چوک دالگراں میں جماعتی ساتھیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ہندوستان میں صرف جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔