لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے دورہ ویسٹ انڈیز کے باقی ماندہ میچز اور دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے ہیں ۔ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہو جائیں گے ۔ وہ ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے دائیںگھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں ۔ انہیں ون ڈے سیریز سے باہر کیا گیا جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ انہیں وطن واپس بھیج دیا جائے گا اور دورہ بنگلہ دیش میں شرکت نہیںکرینگے ۔ ایرون فنچ نے کہا کہ دورہ سے باہر ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ہے ۔ فیصلہ کیا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش کی بجائے اپنی فٹنس پر توجہ دونگا۔ اگر ضرورت پڑی تو سرجری بھی کرائوں گاتاکہ ورلڈ کپ میں شرکت کرسکوں ۔