لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں 14 اگست کو جشن آزادی مردوں اور خواتین کے نمائشی میچز منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے۔ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ا?رائیں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن ہر سال جشن آزادی کے موقع پر اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مرد اور خواتین کے نمائشی میچز منعقد کروانے کا اعلان کرتی ہے، یہ میچز 14 اگست کو کراچی، حیدر آباد، پشاور، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، کوئٹہ، مظفر آباد اور گلگت میں منعقد ہونگے۔