ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف ساہیوال کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں نوید اسلم نے کہاہے کہ بعض دکاندار دودھ کے نام پرعوام کو زہرپلارہے ہیں ،شہری مختلف بیماریوں کا شکار، پنجاب فوڈ اتھارٹی کو سختی سے نوٹس لینے کی ضرورت ہے ۔ شہریوں کوملاوٹ شدہ ناقص دودھ فروخت ہو رہاہے جس کے باعث شہری معدے سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا محکمے کے افسران و اہلکاران کا فرض ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ملاوٹ شدہ دودھ اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کی چیکنگ کرے اور ملاوٹ شدہ دودھ سمیت دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے ۔ قوم کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والے افسران قوم کو ملاوٹ سے پاک اشیاء کی فراہمی کے ذمہ داری ہیں ۔اس سلسلے میں وہ جلد پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسروں سے ملاقات کرکے انہیں آگاہ کریں گے۔