کشمیر کی آزادی کیلئے عمران خان نے ہرفورم پرآوازاٹھائی،عامرکیانی 

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستاں تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کاالیکشن دوتہائی اکثریت سے جیت کروہاں بھی حکومت بنائے گی کشمیر کی آزادی کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دنیا کے ہرفورم پرآوازاٹھائی آزادکشمیر کے عوام عمران خان کے وژن کو دیکھتے ہوئے تبدیلی کیلئے ووٹ دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و ایم این اے NA-61عامرمحمودکیانی نے پاکستان تحریک انصاف کینٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شوکت رشیدبٹ اور ان کی ٹیم کے ہمراہ کینٹ کے مختلف علاقوں صدر،سکیم تھری،ڈینزسکول،لالکڑتی کے پولنگ سٹیشنز کے قریب لگے تحریک انصاف کے پولنگ کیمپوں کے دورے کے دوران کارکنان اورووٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل شوکت رشیدبٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے بعد آزادکشمیر کی بھی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرکرسامنے آئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن