زیادتی کیس کے مجرم کو 10 سال قید،2لاکھ روپے جرمانہ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بھکر نے زیادتی کے مقدمہ میں مجرم کو 10سال قید سخت  اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی مجرم شہزاد سعید نے شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں اپریل 2016ء تھانہ روات میں در ج کیا گیا تھا ، عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن