کہوٹہ (نامہ نگار)ایم اینڈ آر کے کروڑوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نظر عوا م کے ٹیکسوں کے پیسوں کو بے دردی سے خرد برد کیا جانے لگا۔ لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی دھپری کے مقام پر نالی بننے کے ایک دن بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ۔ غیر معیاری ناقص مٹریل کا استعمال ایک ہی دن میں محکمہ ہائی وے کا پول کھول دیا گیا ۔ اسی طرح کروڑوں روپے کا ٹی ایم اے کے قریب سڑک مرمتی کا منصوبہ چھ ماہ نہ نکال سکا کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ بیور روڈ ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے چھاٹا مار کر پیسے خرد برد کر دیے گے جو سڑک بننے سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ گئی ۔راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، حاجی ملک عبدالرئوف ، تحریک کہوٹین یوتھ کے امیر ناصر راجہ و دیگر کا شدید احتجا ج ۔ عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے شفاف انکوائری کروا کے محکمہ ہائی وے اور ٹھیکداروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔