کراچی( سٹی نیوز) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کا متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے 24ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنا ن اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھاکہ یوم تاسیس کا دن سیاسی جماعتوں اور کارکنان کیلئیبہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے یہ دن انفرادی اور اجتماعی سطح پر احتساب سے عبارت ہونا چاہیے اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ تنظیم اور عوام کے درمیا ن رابطے کو مضبوط کرنے کیلے ااپنی توانیاں صرف کریں آج سے 24برس قبل غریب اور متوسط طبقے کے عوام میں اس نظریے اور سیاسی سوچ کو پورے پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے کے عوام کے سامنے رکھا اور انھیں دعوت دی کہ اپنے مسائل کے حل کیلے قیادت کو اپنے اندر سے نکالیں اور ایم کیو ایم پاکستان کا پلیٹ فارم آپکی رہنمائی کرے گا۔
ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کی یوم تاسیس کے موقع پر کارکنا ن اور عوام کو مبارکباد
Jul 26, 2021