لاک ڈائون سے کروناپر قابو نہیں پایاجاسکتا،محمدسلیم خاں

کراچی (سٹی نیوز  ) بزم محبان شہید وطن حضرت ظہورالحسن بھوپالیؒ کے بانی ومرکزی خادم محمدسلیم خاں نے سندھ حکومت کی جانب سے کروناوبا کے زور کو روکنے کے لئے ایک بارپھر سخت لاک ڈائون کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کاروباری اوقات کم کرنے سے وبا کم ہونے کا تاثر دینے والوں کو کہیں سے ہدایات مل رہی ہوں گی،تبھی وزیراعلیٰ سندھ بڑی چابکدستی سے اپنے فرائض منصبی اداکرنے پر مجبورہیں، یہ بات ایک حقیقت ہے کہ کروناایک ڈرائونی وبا ہے جس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے، اسی لئے پوری سرکاری مشینری حرکت میں آتی ہے جس پر انہیں جتنابھی خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے، مگر چند ایک پہلوایسے بھی ہیں جن پر کروناسے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، کروناوباسے مرنے والوں کی تعداد گننے والے ذرایہ بھی بتائیں کہ پاکستان کی جیلوں میں کتنے لوگ بے گناہ اور معمولی معمولی مقدمات میں قیدوبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں،ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات کاشکار ہوکر کتنے لوگ جان کی بازی ہارجاتے ہیں اور کتنے لوگ سالہاسال بسترعلالت پر رہتے ہیں ،کتنے لوگ ناجائز مقدمات کے پیش نظر عدالتوں کی پیشیاں بھگت رہے ہیں ،ملک میں کتنے لوگ بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں حتیٰ کہ اپنے اہل خانہ کو بھی موت کے گھاٹ اتاررہے ہیں،کتنے لوگ روزانہ کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائمز کا شکارہوکر اپنے موبائل، موٹرسائیکل،کار اور دیگر سامان، ضروری کاغذات سے محروم ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، کتنے نوجوان اپنے ہاتھوں میں تھامی ڈگریوں کو لے کر روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھررہے ہیں

ای پیپر دی نیشن