کراچی (سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبدالرحمن خانزادہ نے ملیر کورنگی لانڈھی کیماڑی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کارکنان اور عوام سے عید ملی اور عوامی مسائل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالالضحٰی کے موقع پر بھی حکومت نے ناکامی کا ثبوت دیا ہے۔ کارکنان بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں۔ بلدیاتی الیکشن جیت کر عوامی مسائل کو فوری حل کریں گے۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شمولیت بھی اختیار کی۔