گوجرخان ، مضرصحت دودھ کی فروخت جاری، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی  

Jul 26, 2021

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان شہر میں عرصہ دراز سے دوسرے شہروں سے مضرصحت دودھ لاکر فروخت کرنے کا سلسلہ جاری، محکمہ صحت، مقامی انتظامیہ ودیگر متعلقہ اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاترہے مضر صحت دودھ پینے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں انسانی جانوں کے دشمنوں کیخلاف کارروائی کی جائے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے دوسرے شہروں سے نیلے ڈرموں میں مضر صحت دودھ لا کر یہاں فروخت کیا جاتا ہے ۔کیمیکل ملا یہ دودھ انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے محکمہ صحت ، مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ اس پر ایکشن لیں اور انسانی جانوں کے دشمنوں کیخلاف کارروائی کریں

مزیدخبریں