مری (نامہ نگار خصوصی ) آزار کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 44وادی 5سے مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد رضا قادری ایڈوکیٹ کی مری سمیت دیگر علاقوں سے واضع برتری پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماوں اور کارکنوں نے کامیابی پرزبر دست جلوس نکالاجو مسلم لیگ ن ،محمد نواز شریف اور اور احمد رضا قادری کی حمائت میں ملک شگاف نعروں کی کونچ میں شوالہ سے لوئر بازار اور تحصیل رود سے مال روڈ اور پھر ڈاکخانہ چوک میں پہنچا ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن پنجاب کے عہدیدار راجہ عتیق سرور ،مسلم لیگی رہنماء راجہ دفتر عباسی ،حق نواز عباسی ،مرزاء سہیل بیگ ،معین الحق ،طاہر حمید ،راکہ غالب بشیر ،عبد الوحید عباسی ،محمد شفیق وانی اور دیگر کار کنوں کی بہت بڑی تعداد ریلی میں شامل تھی ۔ریلی کے شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئے ۔ مری میں44وادی 5 کی نشست پر اصل اور کانٹے دار مقابلہ مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس کے امیدواروں کے مابین رہا جبکہ پیپلز پارٹی تیسرے اور پی ٹی آئی چوتھے نمبر پر رہی ۔ ادھر مسلم لیگی کارکنوں نے مختلف مقامات پر آتشبازی بھی کی ۔کارکنوں کی جانب سے اس کامیابی کو محمد نواز شریف کی کامیابی قرار دیا ہے ۔