حافظ آباد:ٹریفک کا بے ہنگم نظام،اندرون شہر تجاوزات کی بھر مار

Jul 26, 2021

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) شہر میںٹریفک نظام مکمل بے ہنگم ہوگیا،اندرون شہر تجاوزات کی بھر مار ،کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، ٹریفک پولیس اہلکار اورافسر  کمایوں میں مصروف رہنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع حافظ آباد میں مجموعی طور پر ٹریفک پولیس کے 104ملازم کام کرتے ہیں لیکن ٹریفک کی روانی اور عوام الناس کو آسانیاں پیدا کرنے میں ٹریفک  پولیس بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری جانب مختلف شاہرائوں پر اگر ٹریفک اہلکار موجود بھی ہوتے ہیں تو لمبی قطاریں گڈز ٹرانسپورٹر کی لگی ہوتی ہیں اپنی مرضی کے مطابق جزا وسزا کا پیمانہ طے کررکھا ہے ۔ ٹریفک پولیس ملازمین دن کے وقت شاہرائوںپر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی بجائے رات کے وقت مین شاہرائوں اور بائی پاسز پر ناکے لگا کر ٹرکوں اور ڈمپروں سے بھتہ لینے میں مصروف رہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس برانچ میںمبینہ طور پر ٹائوٹ ازم کا مکمل راج ہے جہاں شہریوں کو خوار کیا جاتا ہے ۔اہلیان شہر نے ڈی پی او حافظ آباد اور دیگر متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ فرض شناس ٹریفک پولیس آفیسر واہلکار تعینات کئے جائیں۔ 

مزیدخبریں