نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار ) تحریک انصاف بیلجیم کے راہنما شکیل احمد گوہر کو نیشنل پیس کونسل بیلجیم کا صدر نامزد کردیا گیا اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا شکیل احمد گوہر نے اپنی نامزدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائدین کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاوں گا پاکستان خوبصورت ترین اور پرامن ملک ہے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گامرکزی جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک حافظ محمدقاسم مصطفائی،چوہدری سہیل عیش،میاں سلطان محمود ودیگر معززین نے شکیل گوہر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔