سیاسی مخالفین ہمارے کاموں پر صرف تختیاں لگا رہے ہیں:آصف منیس

مترو(نامہ نگار) موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ مخالفین صرف ہمارے کاموں پر تختیاں لگا رہے ہیں جبکہ کوئی بھی میگا پروجیکٹ نہیں آیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنما ء آصف سعید منیس نے مترو میں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کے دوران کیا ۔ کٹا پال پروگرام اور مرغیوں کا پراجیکٹ ہماری حکومت کا تھا جسے یہ اب کیش کروارہے ہیں۔ ملک کی معیشت خطرے میں ہے۔ اس موقع پر حلقہ پی پی 235 مسلم لیگ ن کے صدر میاں ممتاز مترو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے علاقے کے لوگو ں کی خدمت کی ۔

ای پیپر دی نیشن