ملتان (نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے نے تاجر وں کا کاروبار تباہ کر دیاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران لکڑمنڈی فیضی روڈ کاآل پاکستان انجمن تاجران عارف فصیح اللہ گروپ کے ساتھ الحاق کے موقع پر کیا،اس موقع پرانجمن تاجران لکڑمنڈی فیضی روڈ شاہین گروپ کے نومنتخب صدر محمد طیب علی خان ، رانا اویس نائب صدر ملتان شہر،جنرل سیکرٹری منصور حسین بھٹی ،رانا محمد بلال نے کہا کہ فیضی روڈ پر آئے روز چوری، ڈکیتی کی وارداتوں سے تاجر بے چینی ہیں، حکومت، پولیس انتظامیہ تاجربرادری کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے۔
مہنگائی‘پٹرولیم قیمتوں میں اضافے نے کاروبار تباہ کردیا: عارف فصیح اللہ
Jul 26, 2021