ملتان (نمائندہ نوائے وقت)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے سوکھے جنگل کی جگہ ہرا بھرا جنگل تیار کرنے کی بھرپور تیاری کرلی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ40ایکڑ پر محیط سوکھا جنگل 9سال سے یونیورسٹی کے لئے فائدے کی بجائے وبال جان بنا ہوا تھا۔
جو نہ صرف سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے خطرہ تھا بلکہ لوگ مسلسل سوکھے درختوں کی لکڑی چوری کرکے گھروں میں جلا رہے تھے‘ اس صورتحال کاوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے نوٹس لیا اور آؤٹ سورس کردیا سوکھا جنگل صاف کراکر وہاں ہریالی کا منصوبہ بنایا جہاں اب نہ صرف بھرپور شجر کاری ہوگی بلکہ چاول‘مکئی اور دیگر فصلیں کاشت کی جائیں گی اور پیداوار حاصل کی جائیگی۔یونیورسٹی حکام کے مطابق چند ماہ میں ہریالی سے یونیورسٹی کا نقشہ ہی بدل جائے گا۔